
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں انجنیٸرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتوایا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زرداری ہاوُس نواب شاہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کی وڈیو جاری کی ہے۔
اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ہم نے ہمیشہ دوسروں سے کئی گنا زیادہ کام کیا، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں، ہمارے دور میں ہمارے دور میں ہر چیز کے نرخ کیا تھے اور اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
مزید پڑھیے: یہ حکومت ہی نااہل ہے
سابق صدر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر جگہ مرہم رکھا اور پاکستان کو آگے بڑھایا، ہم نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا، جب میں نے پہلی مرتبہ صوبہ خیبر پختونخوا کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے، میں نے ایک عید جیل میں گزاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا سرمایہ ہے، ہمیں اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔
مزید پڑھیے: میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے
سابق صدر نے مزید کہا کہ ہمیں انجنیٸرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتوایا گیا، میں انہیں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، میں ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News