Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہجوم کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں، شیریں مزاری

Now Reading:

ہجوم کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں، شیریں مزاری

وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہجوم کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں ہے۔

شیریں مزاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آباد کے شرمناک واقعہ پر پولیس سے رابطے میں ہیں، ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ہجوم کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کا موقف اس حوالے سے واضح ہے، دیہاتوں میں حقہ اسموکنگ سے خواتین کی صحت متاثر ہو رہی ہے، معاشرے میں عدم مساوات بھی بڑا معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مزید کہا کہ گھروں میں بچوں کو بچیوں پر ترجیح دی جاتی ہے، بچوں کو اسکول بھیجا جاتا ہے اور بچیوں کو روکا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیریں مزاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کا دن پوری قوم کیلئے شرمناک تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے، ماضی میں بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں ، اب وقت آگیا ہے ریاست سخت ایکشن لے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں، اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پر کہاں عمل درآمد نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر