
شہبازشریف کا کہنا ہےکہ مہنگائی، بےروزگاری اور گزارا نہ ہونے پرعوام خودکشیاں کررہےہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مہنگائی کا سال کی بلندترین سطح پرپہنچناغریبوں کے لئے قیامت ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی،
انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہےہیں،حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھےگی،ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا ظلم،معاشی بربادی کااعتراف جرم ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کررہے ہیں ،غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبورہوچکے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ’لولی پاپ‘ ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدرنے کہاکہ آدھی رات کومہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پرعوام کواعتبارنہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News