
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں ہی میدان سجا لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں موجود چیزوں سے ہی وکٹ بنائی اور کرکٹ کھیلتے رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے کھیلنے کے ویڈیو شیئر کی ہے۔
Babar was on fire and according to him, he finished with a 10-for. He got Bilal Asif out thrice in slips (as Imam tells us) pic.twitter.com/DFTgat2yrt
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بارش ہمارے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کر سکتی ہے لیکن انہوں نے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی زبردست میچ کا میدان سجا لیا ہے، پی سی بی نے مختلف کھلاڑیوں کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
Rain might have kept our boys off the field, but they had a gripping match of their own in the dressing room
Babar Azam batted first, and had a cautious start pic.twitter.com/sDQkIojpWP
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کا آغازکیا ۔
پی سی بی نے امام کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے اور بابراعظم کی جانب سے بدلا لیتے ہوئے امام کو آؤٹ کرنے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
AdvertisementBabar had his revenge pic.twitter.com/gsne64MGSP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News