حکومت کے تمام تر اقدامات اور اعلانات کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے 33 ارب ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئیں۔ اسی دورانیے میں پاکستان نے صرف 12 ارب 36 کروڑ ڈالرز کی اشیا بیرون ملک برآمد کیں، اس طرح صرف 5 ماہ میں پاکستان کو 20 ارب 60 کروڑ ڈالرز سے زائد کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبر: غیر ملکی زرمبادلہ کی خریداری پر نئی پابندیاں
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اشیائے خورو نوش، موبائل فونز، گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ میں دیکھا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی
یکم جولائی تا 30 نومبر 2021 کے دوران 8 ارب 37 کروڑ ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات بیرون ملک سے منگوائی گئیں، رواں سال کی پیٹرولیم درآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 112 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 22-2021 کے پہلے 5 ماہ میں پاکستان نے صرف موبائل فونز کی درآمدات پر 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز صرف کئے جب کہ کیڑے مار دواؤں سمیت 6 ارب ڈالر کا زرعی سامان بھی درآمد کیا گیا۔
متعلقہ خبر : پاکستانیوں نے 5 ماہ میں 85 کروڑ ڈالر سے زائد کے موبائل فون خرید لیے
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کا دودھ، کریم، گندم، چائے کی پتی، چینی، مصالحے، سویا اور پام آئل بیرون ملک سے منگوایا گیا۔
اس کے علاوہ 5 ماہ کے دوران 2 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا سونا، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم سمیت دیگر دھاتیں بھی منگوائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
