Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) نے کراچی گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) نے کراچی گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میٹروبس کوجنگلا بس کہنے والےآج کریڈٹ لینےکراچی آرہےہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے گرین لائن منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے ترقی کے فلسفے کو سمجھ کرکام کیے،گرین لائن منصوبہ ن لیگ نے کراچی کو دیا، عمران صاحب اب پتاچل گیا سڑکیں موٹروے سےملک کی ترقی ہوتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو سمجھ آجائےگی ن لیگ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کرکےگئی،موقع ملا تو کراچی کو پھر بہترین شہر بنائیں گے،کراچی کی خوشحالی سے سندھ بھی خوشحال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

احسن اقبال نے کہاکہ 2013 میں ن لیگ نے کراچی کے امن کو ترجیح دی،کراچی میں 200 سےزائد بند کارخانے دوبارہ چلائے، سندھ میں ترقی کا سفر شروع کیا جو حکومت نے برباد کردیا۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ سیالکوٹ جیسے واقعات میں ریاست بے بس نظرآتی ہے،جو ریاست کو چیلنج کرتے ہیں وہاں آپکا زور نہیں چلتا ،حکومت اپنےایجنڈے حاصل کر نے کیلئے رینجرز سے پولیس کاکام لے رہی ہے، کراچی کی ترقی میں ہمارا لہو بھی شامل ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہاکہ گرین لائن منصوبہ ن لیگ نے کراچی کو دیا، عمران خان کل افتتاح کرنے آرہے ہیں وہ نوازشریف کا تحفہ ہے، گرین لائن منصوبے کی 2018 میں تکمیل ہونی تھی۔

محمد زبیر نے مزید کہاکہ 10 فیصد منصوبہ مکمل کرنے کیلئے نالائق حکومت کو تین سال لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر