Advertisement
Advertisement
Advertisement

قدرتی گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Now Reading:

قدرتی گیس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 یورپ اور برطانیہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ قدرتی گیس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی یورپ اور برطانیہ میں قدرتی گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کاروبار کے ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی  ڈچ ٹی ٹی ایف گیس کی قیمت 162 اعشاریہ 775 یورو فی میگا واٹ پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد ہے۔

برطانیہ میں آج گیس کی قیمت 408 اعشاریہ 30 پینس فی تھرم ( برطانیہ میں مستعمل حرارت کی ایک اکائی) تک چلی گئی۔ دونوں مارکیٹوں میں آج گیس کی قیمت نے رواں سال اکتوبر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جو کہ 2021 کے آغاز سے 7 گنا زائد ہے۔

گیس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اشیائے ضروریہ بشمول خام تیل کی بے قابو ہوتی قیمتوں سے دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

Advertisement

معاشی ماہرین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں شدید سرد موسم کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سیاسی حالات بھی ہیں۔ روس یورپ میں قدرتی گیس کا ایک بڑا سپلائر ہے لیکن برطانیہ اور یورپ کے ساتھ اس کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

معاشی ماہرین نے اس صورت حال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ یورپ میں درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے اور خبریں یہ ہے کہ روس کی بڑی انرجی کمپنی گیزپروم نے براستہ یوکرائن گیس کی اضافی گنجائش کے لیے ابھی تک کوئی بکنگ نہیں کی ہے۔

جب کہ یورپ اپنی ذخیرہ کی گئی گیس کو گزشتہ سال طویل مدت تک جاری رہنے والے سرد موسم میں استعمال کر چکا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات اور معیشت پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں  نے گیس کی قدر میں اضافے کی وجہ روس کی نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن پر جاری تنازع کو بھی قرار دیا ہے۔

جرمنی کے وزیر برائے معاشی امور روبرٹ ہیبیک نے گزشتہ ہفتے ہی روس کو وارننگ دی تھی کہ اگر ماسکو نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے نارڈ اسٹریم 2  گیس پائپ لائن پر ’ سنگین نتائج ‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نارڈ اسٹریم 2  گیس پائپ لائن تنازع کیا ہے؟

Advertisement

یہ بحیرہ بالٹک میں جرمنی کو روس سے سستی قدرتی گیس کی دوہری فراہمی کے لیے پائپ لائن منصوبہ ہے۔ لیکن 10 ارب یورو(12 ارب ڈالر) کا یہ منصوبہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہے کیوں کہ اسے جرمنی کے اتحادی ممالک پولینڈ اور امریکا کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اس منصوبے کے ناقدین کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن سے یورپ کا روسی گیس پر انحصار بڑھ جائے گا جب کہ یوکرائن نے اسے ’ جغرافیائی سیاسی ہتھیار‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپ اپنی گیس کی ضروریات کا تین چوتھائی روس سے حاصل کرتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر