Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھر کول میں 105 کلومیٹر ریل ٹریک کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط

Now Reading:

تھر کول میں 105 کلومیٹر ریل ٹریک کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط

پاکستان ریلویز نے حیدرآباد میرپورخاص ریل لنک پر تھرکول بلاک II کو نئے چھوراسٹیشن سے ملانے والے 105 کلومیٹر طویل ریل ٹریک کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹڈ ریل کوپ، الفرقان ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ اور بِل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے 170 ملین یورومالیت کے منصوبے پرعمل درآمد کے لیے ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پردستخط کیے۔

سی ای او ریل کوپ سید نجم سعید نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو الفرقان گروپ یواے ای کے ذریعے سو فیصد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی  کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

سی ای او ریل کوپ نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کا اعادہ کیا جنہوں نے مسابقتی کاروباری ماحول میں سرمایہ کاروں کو منافع بخش مراعات اور پالیسیوں کے ساتھ ایف ڈی آئی کو راغب کرنے پر زوردیا۔

پاکستان ریلوے نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں پر وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  یہ خاص سرمایہ کاری اوسی آئی میں پاکستان کے مستقل مشن میں تعینات فارن سروس آف پاکستان کے قابل سفارت کار فیصل ابڑو کی کوششوں سے ممکن ہوئی، جنہوں نے 170 ملین یورو کی اس ایف ڈی آئی کو ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

پراجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے نجم سعید نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ تھرکول مائنز کو موجودہ ریلوے سسٹم سے جوڑنے کے لیے ریل لنک کی ضرورت ترجیح اور فوری طور پر بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام اوراسٹیک ہولڈرز ہائی وے موڈ کے مقابلے میں ریل کو تھر کے کوئلے کی نقل و حمل کے بنیادی موڈ کے طور پر اپنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا ریل لنک چین پاکستان اکنامک کوریڈورسی پیک کے تحت چلنے والے توانائی کے منصوبوں میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ تھرکول مائنز سے قومی ریلوے نیٹ ورک تک نئے ریل لنک فراہم کرے گا تاکہ ملک بھرمیں مقامی تھر کوئلے کے ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نجم سعید نے کہا کہ یہ منصوبہ ہزاروں ملازمتیں بھی پیدا کرے گا جس سے دیگر متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ کوئلے کی برآمد میں اضافہ ہوگا اور میکرو اکنامک اشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

نجم سعید نے کہا کہ یہ تھر پارکر ضلع کے تمام تھرکول مائن بلاکس اور دور دراز آبادی کے مراکز کو زیادہ سے زیادہ کوریج دے گا۔اس طرح کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پی پی پی منصوبے شروع کرکے پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے مشن کی تصدیق ہے۔

انہوں نے سیکرٹری/چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اس منصوبے کے لیے مسلسل تعاون کررہے ہیں۔ پاکستان ریلویزاورریل کوپ کی جانب سے سید نجم سعید نے توصیف زمان، سی ای او بِل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کا پروجیکٹ میں کردارادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
9 مئی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی، وزیراعلیٰ سندھ
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر