Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو سیاسی مفادات کے بجائے ملک کیلئے سوچتے ہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو سیاسی مفادات کے بجائے ملک کیلئے سوچتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور لوگوں کے لئے سوچتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کئی حوالوں سے اہم ہیں، پہلی بار تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا اور پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔

متعلقہ خبر : پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور لوگوں کے لئے سوچتے ہیں ورنہ کتنا آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ایک ڈکٹیٹر رکھو اور کام چلاؤ، جو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی روایت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کےلوگ آج بھی اسی رویے کا شکار ہیں، لیکن اب پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونے جارہا ہے۔

Advertisement

متعلقہ خبر : بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران پولنگ بک چوری کرنے والے گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے لیکن تحریک انصاف کو کئی اضلاع میں خلاف توقع شکست ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنی شکست کی بڑی وجہ مہنگائی کو قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے باپند نہیں، نیتن یاہو
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر