
شوکت ترین
مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارت کے توازن کا جائزہ اجلاس ہوا ہے۔
شوکت ترین کی زیر صدارت تجارت کے توازن کے جائزہ اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2021ء کے درآمدی بل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عالمی سطح پر اجناس کی بلند قیمتوں بالخصوص توانائی، اسٹیل اور صنعتی خام مال کی وجہ سے درآمدی بل پر دباؤ آیا ، کورونا ویکسین کی زیادہ درآمد نے درآمدی بل میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، فرنس آئل اور ویکسین کی کم درآمد ہوگی ، درآمدات میں کمی سے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں تجارتی بل پر دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا
مشیر خزانہ نے پرتعیش اشیاء کی غیر ضروری درآمدات کم کرنے کیلئے موثر پالیسی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News