Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کروم کی نئی اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے مسئلہ بن گئی

Now Reading:

گوگل کروم کی نئی اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے مسئلہ بن گئی
لیکن امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک اور شان دار فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔ جنرنیز کےنام سے جاری کیے گئے اس نئے فیچر کی بدولت استعمال کنندگان اپنی نامکمل سرچ کو دوبارہ جاری کر سکتے ہیں۔

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل  کے کروم آپریٹنگ سسٹم کے لیے اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز نہایت اہمیت کی حامل ہیں تاہم حال ہی میں جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ بہت سی اینڈروئیڈ ایپس کے لیے مسائل کا سبب بن رہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس ناؤ کے مطابق گوگل سپورٹ فورمز کروم او ایس 96 اپڈیٹ کی کافی زیادہ شکایتیں کی جارہی ہیں۔ اینڈروئیڈ استعمال کنندگان کی جانب سے پوسٹ کی گئی شکایات کے مطابق جن افراد نے کروم او ایس 96 کو اپ ڈیٹ کرلیا ہے ان کی ڈیوائسز میں بہت ساری ایپلی کیشنز کام نہیں کر رہی ہیں، جب کہ بہت سے صارفین کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے بعد ان کا گوگل پلے اسٹور بھی کریش ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق درجنوں شکایت کنندگان نے کروم او ایس 96 کو گوگل کا بگ ٹریکر قرار دیتے ہوئے اس میں موجود خامیوں کو جلد از جلد دور کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 دوسری جانب گوگل نے کروم آپریٹنگ سسٹم کی اس نئی اپ ڈیٹ میں موجود خامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہم  اس مسلئے کو اجاگر کرنے والے اپنے تمام صارفین کے شکر گزار ہیں، ہماری ٹیم اس بات سے آگاہ ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد بہت سی ایپس کھل نہیں رہی ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم تندہی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘

گوگل کی جانب سے رواں سال 30 نومبر کو پیش کی گئی اس اپ ڈیٹ کو دنیا بھر میں صارفین نے بہت تیزی سے انسٹال کرلیا تھا، کیوں کہ کروم 96 کو ڈیسک ٹاپ ورژن کےلیے بیک ورڈ- فارورڈ Cache سپورٹ کے ساتھ پیش  کیا گیا تھا۔

Advertisement

اس اپڈیٹ میں بہت زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کی نیوگیشن کو مزید تیز بنانے اور ڈیٹا بچانے کا فیچر بھی دیا گیا تھا۔  جب کہ ویب سائٹ کے لحاظ سے ڈارک تھیم کا آپشن بھی دیا گیا تھا جس کی مدد سے استعمال کنندگان کسی بھی ویب سائٹ میں ڈارک موڈ کو ان ایبل( فعال) کرسکتے ہیں۔

کروم 96 میں ایک اورمفید فیچر بھی متعارف کروایا گیا جو کہ کروم یوزر کے لیے سنک (Sync) فیچر کو روکنا ہے۔ اس فیچر کی وجہ سے کروم براؤزرآپ کے پاس ورڈز، بک مارکس، سرچ ہسٹری، کھلی ہوئی ٹیبس اور کمپنی کے سرور کی جانب سے تجویز کی گئی سیٹنگز( ترتیبات) کو اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے یوزر کو ایک ہی گوگل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے مختلف ڈیوائسز پر اپنی محفوظ کی گئی تمام معلومات تک رسائی مل جاتی ہے۔ جب کہ اس سے استعمال کنندہ کو جی میل، یوٹیوب اور دیگر گوگل سروسز تک خود کار لاگ ان کرنےمیں بھی مدد ملتی ہے۔

اس فیچر کو اپنی نجی معلومات اور پرائیویسی کے لیے حساس یوزر کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر