شیری رحمان کا کہنا ہےکہ ملک کو منی بجٹ کی نہیں اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرو رت ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی۔ بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ میں بلند ترین سطح پر ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔یہ ملک کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی۔ بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ میں بلند ترین سطح پر ہے۔ آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔یہ ملک کو بوکھ اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں 1/2 pic.twitter.com/Om5WD0tjPG
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 1, 2021
سینیٹر شیری رحمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ ایک سال کے اندر آٹا 10.26 فیصد، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
Due to #TabahiSarkar‘s record price hikes, official inflation has surges to 11.5% from 9.2% – the highest increase recorded in the past 21 months. Food inflation is much higher and rural inflation record-breaking.And the mini budget is yet to come. Public misery is immeasurable pic.twitter.com/znxcFUg5m0
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 1, 2021
انہوں نے مزید کہاکہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کے باوجود یہ منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
