Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسم میں کیشیم کی کمی دور کرنے والی غذائیں

Now Reading:

جسم میں کیشیم کی کمی دور کرنے والی غذائیں

انسانی جسم کی بہتر نشونما کے لئے ہڈیوں کا مضبوط ہونا اولین شرط ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کو ایک قدرتی عمل تصور کیا جاتا ہے، یہ اور بات ہے کہ ایسا بلکل نہیں ہے۔اگر آپ چند غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو بڑھاپے میں  بھی ہڈیوں کو مضبوط رکھا جاسکتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں وٹامن ڈی اور کیلشیم بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دودھ

دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے ۔ جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔

بادام

بادام کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ صحت مند و مضبوط ہڈیاں پا سکتے ہیں۔کیلشیم کے علاوہ بادام سے چکنائی بھی حاصل ہو تی ہے۔

Advertisement

پنیر

پنیر کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کی ضمانت بن سکتا ہے ڈیڑھ اونس پنیر میں تیس فیصد سے زائد کیشیم موجود ہوتا ہے۔

انڈہ

ایک انڈے میں صرف چھ فیصد وٹامن ڈی ہوتا ہے۔ لیکن یہ وٹامن ڈی کے حصول کا ایک نہایت آسان ذریعہ ہے جب کی اس کی زردی مختلف وٹامنز سے بھر پورہوتی ہے۔

دہی

دہی میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ایک کپ دہی میں  تیس فیصد کیلشیم اور بیس فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے۔ جو ان دونوں وٹامنز کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کر دیتا ہے۔

Advertisement

پالک

پالک میں نہ صرف پچیس فیصد کیلشیم ہوتا ہے بلکہ یہ فائبر، آئرن اور وٹامن اے سے بھی برپور ہوتا ہے۔ لہذا اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور غذا میں شامل رکھیں۔

مالٹے کا جوس

 تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیشیم کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتا ہے۔ گو اس کے تازہ جوس میں براہ راست کیلشیم یا وٹامن ڈی تو نہیں ہوتا لیکن یہ ان اجزاء کے حصول کو آسان بنا دیتا ہے۔

سیلمن مچھلی

سیلمن مچھلی آپ کی ہڈیوں کے لئے بہترین غذا ہے۔ سیلمن مچھلی میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں اومیگا تھری بھی موجود ہوتا ہے جو آپ کے دل کی صحت کے لئے نہایت مفید مانا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر