
کیمرون کے سابق انٹرنیشنل فٹ بالر سیموئیل ایٹو کیمرون کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
اس عہدے کے لئے سیموئیل اور سیڈو میں مقابلہ تھا، سیڈو چار مرتبہ کنفیڈریشن افریقن فٹ بال کے وائس پریزیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
مگر مسند اقتدار کا تاج چار مرتبہ کے افریقن فٹ بالر آف دی ائیر کا خطاب پانے والے سیموئیل کے سر پر سجا۔
صدارت کے کرسی حاصل کرنے کی دوڑ میں سات امیدوار تھے مگر پانچ نے عین ووٹنگ سے قبل اپنے نام واپس لے لئے۔
کیمرون کی فٹ بال فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے کے بعد سیموئیل نے کہا کہ ہم ملک کے دور دراز علاقوں کے فٹ بالرز کو مرکز میں جمع کریں گے کیونکہ یہی میری پالیسی ہے۔
بارسلونا، انٹرمیلان اور چیلسی فٹ بال کلب کے لئے فٹ بال کھیلنے والے نومنتخب فٹ بالر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی صدارتی مدت کے دوران کیمرون میں بہترین سہولتوں سے آراستہ 10 فٹ بال اسٹیڈیم تعمیر کرائیں گے۔
سیموئیل ایٹو نے مزید کہا کہ کیمرون فٹ بال کو مارکیٹنگ کی سخت ضرورت ہے اور میں اس کھیل کی ترقی کے لئے بزنس کمیونٹی کے ہر ممبر سے رابطہ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News