رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر منتخب کو مئیر بنانا آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کانفرنس میں اپنے خدشات کا اظہار کریں گے، خفیہ رائے شماری یہ 2014 میں بھی لائے تھے، ہم اس معاملے پر عدالت میں کیس جیتے ، یہ پیسوں سے ہر انتخاب خریدتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتہائی مشقوق شقیں شامل کی ہیں، کسی بھی غیر منتخب کو مئیر بنا سکتا ہے، یہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے، بلدیاتی حکومت وہ نہیں ہو سکتی جس میں مئیر کے پاس واٹر بورڈ اور دیگر ادارے نہ ہوں، یہ معاملہ عدالتوں کو بھی دیکھنا چائیے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، ان شہروں پر ٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام مسلط کیا جا رہا ہے، 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، کیا 23 اگست کو وہ کر نہیں دکھایا جو تاریخ میں کسی نے نہیں کیا؟
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو پاکستان کی حرمت کی خاطر لاتعلقی کا اظہار کیا ، سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ نا انصافی بند کی جائے ، پیپلز پارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے ، آج ہم وفاق ،اداروں اور ریاست سے سوال کرتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی سندھ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ، نیا بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پیپلز پارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ، آپ نظریہ پاکستان کی روح کو بھی کچلنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News