پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں اسٹارز منتخب کررہی ہیں۔ ڈرافٹنگ میں 32 ممالک کے 125 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔
پلاٹینیم کیٹگری:
لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹگری میں فخر زمان، کراچی کنگز نے کرس جورڈن، اسلام یونائیٹڈ نے کالن منرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے جب کہ پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی کو منتخب کرلیا۔
متعلقہ خبر: کس فرنچائز نے کس کو ٹیم میں برقرار رکھا؟
ڈائمنڈ کیٹیگری:
پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ کے دوران ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنِٹ ڈی لانگے، کراچی کنگز لوئس گریگوری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کو منتخب کرلیا۔
متعلقہ خبر: پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا
ڈرافٹنگ کے طریقہ کار کے مطابق ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ریٹینشن کا پورا کوٹہ استعمال کیا جب کہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 آئندہ سال جنوری اور فروری میں شیڈول ہے، ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
