Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کے وژن کے تحت  انسانی وسائل کا فروغ اولین ترجیح ہے،فرخ حبیب

Now Reading:

وزیراعظم کے وژن کے تحت  انسانی وسائل کا فروغ اولین ترجیح ہے،فرخ حبیب

فرخ حبیب نےکہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت  انسانی وسائل کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

 وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان  نسل   کی  ترقی  وزیراعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت  انسانی وسائل کا فروغ اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت نوجوانوں  کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور 1 لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب  کا ی بھی کہنا تھا کہ 25 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں کو   روزگار کے مواقع ملے ہیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت ہر سال50 ہزار سکالرشپس دی جا رہی ہیں۔

Advertisement

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر