فرخ حبیب نےکہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت انسانی وسائل کا فروغ اولین ترجیح ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت انسانی وسائل کا فروغ اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور 1 لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا ی بھی کہنا تھا کہ 25 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں جبکہ احساس پروگرام کے تحت ہر سال50 ہزار سکالرشپس دی جا رہی ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News