Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورکرز کی بھرتی کے معاہدوں پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ورکرز کی بھرتی کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے پاکستانی افرادی قوت کے لیے ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے پروگرام سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی، ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید ہموار کرنے میں مدد دے گا۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کو ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور جامع قانونی تحفظ فراہم کرے گا جبکہ یہ معاہدہ کے تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر ریکروٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد دے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کی بیرون ملک ملازمت کو بہتر بنانے کے لیے جدید مہارتوں کی فراہمی اور سرٹیفیکیشن کو یقینی بنانا وزیراعظم کے ترجیحی شعبوں میں اہم شعبہ ہے۔

Advertisement

عاصم افتخار احمدکا کہنا تھا کہ ان معاہدوں پر دستخط سے پاکستان اور سعودی عرب کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور تکمیلی تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق غیر ملکی کمیونٹی کو معیاری خدمات کی فراہمی وزارت اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کی کلیدی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر کی تصدیق کے معاہدے سے مملکت کو ہنر مند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔

 ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہنر مند افرادی قوت کے لیے سرٹیفیکیشن پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر