Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبدیلی سرکار نے ملک کے تمام اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، امتیاز شیخ

Now Reading:

تبدیلی سرکار نے ملک کے تمام اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، امتیاز شیخ
امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کے تمام اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ریٹ پونے چار روپے فی یونٹ بڑھا دینا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فاٸدہ آئی ایم ایف کو پہنچایا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کے تمام اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، حکمرانوں کی نااہلی، ناکامی اور بدعنوانیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام کے لئے بجلی 3روپے 75پیسے مہنگی کر دی ہے ۔

Advertisement

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر