وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کے تمام اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ریٹ پونے چار روپے فی یونٹ بڑھا دینا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فاٸدہ آئی ایم ایف کو پہنچایا گیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار نے ملک کے تمام اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، حکمرانوں کی نااہلی، ناکامی اور بدعنوانیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام کے لئے بجلی 3روپے 75پیسے مہنگی کر دی ہے ۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News