Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے سوشل میڈیا پر فریاد کرنے والے شخص کی سنی گئی

Now Reading:

وزیراعظم سے سوشل میڈیا پر فریاد کرنے والے شخص کی سنی گئی

وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا پر فریاد کرنے والے شخص کی سنی گئی اورسٹیزن پورٹل انتظامیہ نے شکایت کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز عبدالصبور خان نامی شخص کی جانب سے وزیراعظم سے سوشل میڈیا پر انصاف کی اپیل کی گئی تھی جس پر وزیراعظم سٹیزن پورٹل انتظامیہ کی جانب سے شکایت کا نوٹس لیا گیا۔

انتظامیہ کے نوٹس کے بعدپنجاب حکومت نے آر ڈی اے میں تعینات انسپکٹر کو معطل کردیا جب کہ انسپکٹر عاصم کے مبینہ رشوت مانگنے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

یار رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر قائم کردہ پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی کو چھینی گئی 8 کروڑ 80 لاکھ کی رقم اور جائیداد واپس مل گئی، انگلینڈ کے شہری اور اوورسیز پاکستانی عثمان کو اغوا کرکے رقم اور جائیداد زبردستی نام کرائی گئی تھی۔

Advertisement

وزیر اعظم آفس نے شہری کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

شہری عثمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں  اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہاکہ میں انگلینڈ سے پاکستان میں کاروبار کرنے آیا تو اغواء کیا گیا، میرے بیٹوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی، جس کا فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔

 اوورسیز پاکستانی عثمان نے مزید بتایا کہ اب مجھے میری رقم اور جائیداد واپس مل گئی ہے۔

انہوں نے بروقت کارروائی اور انصاف کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان اور سیٹیزن پورٹل کا شکر یہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر