Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد ہی بھارت اپنے پاس رضوان اور بابر جیسے کھلاڑی نہ ہونے کا شکوہ کریگا، راشد لطیف

Now Reading:

جلد ہی بھارت اپنے پاس رضوان اور بابر جیسے کھلاڑی نہ ہونے کا شکوہ کریگا، راشد لطیف
راشد لطیف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بھارت یہ کہے گا کہ اس کے پاس بابر اور رضوان جیسے کھلاڑی نہیں۔

راشد لطیف نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہم یہ کہتے تھے کہ پاکستان کے پاس ویرات کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل جیسے بلے باز نہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ بھارت یہ کہے گا کہ ہمارے پاس رضوان اور بابر جیسے کھلاڑی نہیں۔

متعلقہ خبر: 2021 میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے کتنے ریکارڈز اپنے نام کیے؟

راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ مبصرین کو بابر اعظم اور محمد رضوان سے یہ شکایت رہی کہ ٹی 20 ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ دیگر ملکوں کے اوپنرز کی طرح زیادہ تیزی سے رنز نہیں بناتے لیکن اب یہ دونوں کھلاڑی اپنی اس خامی پر بھی قابو پاچکے ہیں۔

متعلقہ خبر: انگلش کھلاڑی محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے بے تاب

Advertisement

ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے رواں برس پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، رواں برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔

رواں سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور چوکے مارنے کا اعزاز بھی محمد رضوان کے پاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
ٹی ٹوئنٹی میں اب 170 والا فارمولہ نہیں چلتا، پاکستان کو 200 رنز کرنا ہوں گے، یونس خان
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر