
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی ایکٹ عرق ریزی اور مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے ساتھ مشاورت پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے مشاورت کے عمل میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مسلم لیگ ق کے ساتھ مشاورت کے عمل میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ عرق ریزی اور مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، نیا بلدیاتی نظام عوام کو نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا۔
صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، راجہ بشارت، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News