Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام نے ’میٹاورس‘ اکاؤنٹ بند کرنے پر معافی مانگ لی

Now Reading:

انسٹا گرام نے ’میٹاورس‘ اکاؤنٹ بند کرنے پر معافی مانگ لی
انسٹا گرام کا ریلز میں تخلیق کاروں کے لیے بہترین ٹول کا اضافہ

انسٹا گرام نے ’میٹاورس‘ نام رکھنے والی آسٹریلوی فنکارہ کا اکاؤنٹ غیر فعال کرنے پر معافی مانگ لی ہے جسے ایک ماہ قبل بند کردیا گیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق انسٹا گرام نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی نژاد ٹیکنالوجسٹ اور آگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر) پر کام کرنے والی فن کارہ تھیا مائے باؤمین کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو محض اس وجہ سے ڈس ایبل کردیا کہ ان کا یوزر نیم @metaverse تھا۔

رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام انتظامیہ نے تھیا مائے کے اکاؤنٹ کو فیس بک کی جانب سے ری برانڈ کرکے ’میٹا‘ نام رکھنے کے بعد مشتبہ اکاؤنٹ قرار دے کر بند کردیا تھا، تاہم انسٹاگرام نے اس کا تعلق ’ میٹا‘ یا ’ میٹاورس‘ سے جوڑنے کے بجائے محض ایک غلطی قرار دیتے ہوئے ایک ماہ کے بعد مذکورہ خاتون سے معافی مانگتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا ہے۔

اس بابت مس بائو مین کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تخلیقی کام اور آگمینٹڈ ریئلٹی پر مشتمل فن پاروں کو اجاگر کرنے کے لیے 2012 میں ’ میٹا ورس‘ کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا یا تھا، تاہم 28 اکتوبر کو فیس بک کی جانب سے کمپنی نام تبدیل کرنے کے بعد ان کے اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا، جس پر میں نے نو سال محنت کرکے اپنا تخلیقی اور محسورکن کام پوسٹ کیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ فیس بک نے اپنا کمپنی نام تبدیل کرنے سے قبل انٹرنیٹ صارفین کو باہمی طور پر غیر مرئی طریقے سے ایک دوسرے سے منسلک  کرنے کے لیے جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز ’ میٹا ورس‘ کے نام سے متعارف کرایا تھا، جو کہ ورچوئل ریئلیٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

میٹاورس ایک ایسی آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں وی آر(ورچوئیل ریئلٹی)  ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کمیونی کیشن کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل، کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنےدیگر کام بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر