Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کی ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کے لیے خوشخبری

Now Reading:

گوگل کی ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد کے لیے خوشخبری

گوگل نے اسمارٹ فون پر گیم کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیمنگ کے شوقین افراد اگلے سال سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر بھی گوگل پلے گیمز سے محظوظ ہوسکیں گے۔ 

اس بات کا اعلان گوگل کے نمائندے نے آج امریکی ریاست لاس اینجلس کے مائیکرو سافٹ تھیٹر میں ہونے والے ’ گیم ایوارڈ 2021‘ کی تقریب میں کیا۔ ایوارڈ تقریب سے خطاب میں گوگل پلے اور اینڈروئیڈ کے پراڈکٹ ڈائریکٹر گریگ ہارٹیل کا کہنا تھا کہ ہم نئے سال کے آغاز سے ڈیسک ٹاپ پر ویڈیو گیمز کے دلدادہ افراد کی دیرینہ خواہش پوری کرنے جا رہے ہیں اور وہ  2022 میں’ گوگل پلے گیمز‘ ایپ کے ذریعے کمپیوٹر پر اینڈروئیڈ گیمز کھیل سکیں گے۔

’دی گیم ایوارڈ‘ تقریب کا انعقاد ہر سال دسمبر میں کیا جاتا ہے اورسال بھر سب سے زیادہ مقبول رہنے والے ویڈیو گیمز کواس ممتاز ایوارڈ سے نوازا جاتاہے۔

گریگ ہارٹیل  نے مزید کہا کہ گوگل پلے کی مدد سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد مختلف پلیٹ فارمز( اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ، کروم او ایس ( آپریٹنگ سسٹم)ّ  پر اپنے پسندیدہ گیمز کھیلتے ہیں۔ 2022 کے آغاز میں پلیئرز اپنے پسندیدہ  گوگل پلے گیمز اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور کروم بک کی قید سے آزاد ہوکربنا کسی مشکل کے مزید دوسری ڈیوائسز( ونڈوز کمپیوٹرز، آئی میک وغیرہ) پر استعمال کر سکیں گے۔ تاہم گوگل نے اپنے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں کہ وہ کس طرح اینڈروئیڈ گیمز کو ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

گوگل کے اس اعلان کے بارے میں ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر تو یہی دکھائی دیتا ہے کہ گوگل نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ شراکت داری کیے بنا ہی کوئی ایپلی کیشن بنا لی ہے۔  جس کی مدد سے کھلاڑیوں کو اپنے گیمز کو گوگل کی ڈیوائسز پر کھیلنے کے بعد ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر