
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پنجاب شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں تمام صوبوں سے آگے ہے ۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال، جنوبی پنجاب میں حکومت کی کارکردگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیر توانائی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو محکمہ توانائی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ڈاکٹر اختر ملک نے صدر پاکستان کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیلیں ، دارالامان ، ماڈل چلڈرن ہومز اور دور دراز دیہاتوں کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملاقات میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر اختر ملک کو سولر پنجاب کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News