وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر قائم کردہ پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی کو چھینی گئی 8 کروڑ 80 لاکھ کی رقم اور جائیداد واپس مل گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے شہری کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔
انگلینڈ کے شہری اور اوورسیز پاکستانی عثمان کو اغوا کرکے رقم اور جائیداد زبردستی نام کرائی گئی تھی۔
Advertisementوزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل (@PakistanPMDU) دن رات عوام کو موثر انداز میں ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کر رہا ہے۔
پورٹل کے توسط سے آٹھ کروڑ روپے اور جائیداد واپس ملنے پر شہری وزیراعظم اور پاکستان سٹیزن پورٹل کا مشکور: pic.twitter.com/I5e9T6BSq3
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 15, 2021
شہری عثمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہاکہ میں انگلینڈ سے پاکستان میں کاروبار کرنے آیا تو اغواء کیا گیا، میرے بیٹوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی، جس کا فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سیٹیزن پورٹل پر شکایات، وزیراعظم کا نوٹس
اوورسیز پاکستانی عثمان نے مزید بتایا کہ اب مجھے میری رقم اور جائیداد واپس مل گئی ہے۔
انہوں نے بروقت کارروائی اور انصاف کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان اور سیٹیزن پورٹل کا شکر یہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
