ویسے تو سب جانتے ہیں کہ انڈا مکمل غذا ہے لیکن اس حوالے سے ماہرین نے بھی کچھ اہم باتیں بتا دی۔
ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین سے بھرپور اور ان غذائی اجزا پر مشتمل ہوتے ہیں جو وزن میں کمی لانے اور جسمانی مسلز (پٹھوں) کی تعمیر کے ساتھ انھیں مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ غذا کے مطابق سردیوں میں انڈے آپ کی روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ قوت مدافعت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین نے مزید کہا کہ یہ ایک مکمل اور جسمانی قوت فراہم کرنے والی غذا ہے۔
یاد رہے کہ ایک انڈا آپکو سات گرام صحت بخش پروٹین اور پانچ گرام فائدے مند چکنائی فراہم کرتا ہے۔
علاوہ ازیں اس میں فولاد، کیروٹائینائیڈز، وٹامن اے، فولیٹ، وٹامن بی فائیو، وٹامن بی 12، فاسفورس، سلینیئم اور کچھ مقدار میں وٹامن ڈی، ای، کے، بی 6، کیلشیئم اور زنک بھی ہوتا ہے۔
سردیوں میں انڈوں کے استعمال سے یہ جسم کو گرم رکھتا ہے، اس میں ایسی مفید چکنائی موجود ہوتی ہے جوکہ سیل کی بناوٹ، اعضا کو محفوظ بنانے کے حوالے سے کارآمد ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ماخذ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News