Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن میوزیم کے مشہور ڈائنوسارکو کرسمس سویٹر پہنادیا گیا

Now Reading:

لندن میوزیم کے مشہور ڈائنوسارکو کرسمس سویٹر پہنادیا گیا

لندن کے مشہور نیچرل ہسٹری میوزیم میں خونخوار ٹی ریکس ڈائنوسار کے مشینی ماڈل کو ایک بہت بڑا اور خاص الخاص سویٹر پہنایا گیا ہے۔ اسے برطانیہ میں جمپر کہا جاتا ہے جسے خاص عملے نے بہت توجہ سے تیار کیا ہے۔

یہ مشہور ڈائنوسار کئی پرزوں سے ملکر بنایا گیا ہے اور حرکت کرتا ہے ۔ اس کی تیاری میں ایک چھوٹی فرم سے مدد لی گئی ہے جسے ایک خاندان چلاتا ہے۔ اس سے قبل یہ ادارہ کئی مشہور شخصیات اور پارلیمینٹیریئن کے لیے کرسمس جمپر بنا چکا ہے۔

کمپنی کے سربراہ سناہل پٹیل کے مطابق ان کی کمپنی کا تیارکردہ یہ سب سے بڑا ڈیزائن بھی ہے جس میں پورے اسٹاف کو بہت محنت کرنا پڑی اور 100 گھنٹوں کے بعد سویٹر کی تیاری ممکن ہوئی ہے۔ اس طرح یہ کمپنی کا سب سے بڑا اور مشکل آرڈر بھی تھا۔

سناہل پٹیل نے بتایا کہ میرے والدین 40 برس سے اس کام سے وابستہ ہیں اورمیں ان کی اگلی نسل سے تعلق رکھتا ہوں لیکن پہلے ہم نے ایسا کام کبھی نہیں کیا تھا۔ یہ سب سے بڑا کام ہے جو ہم نے کیا ہے اور توقع ہے کہ مستقبل بھی میں یہی سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ عام انسانی  سویٹر سے 12 گنا بھاری ہے اور اس کا چھوٹا سائز میوزیم کی دکان سے خریدا جاسکتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے کہ کیونکہ دنیا کی اکثریت کووڈ وبا کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر