Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔

عمران خان سے معاون خصوصی برائے سیاحت اعظم جمیل کی ملاقات ہوئی جس میں ملک میں سیاحت کے شعبے کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے ملک میں متبادل سیاحتی مقامات تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کے موجودہ مصروف سیاحتی مقامات بالخصوص سردیوں کے موسم میں سیاحوں کے بہاؤ کو ہٹایا جا سکے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے، ہمیں انفر اسٹرکچر اور ہاؤسنگ کی ترقی سمیت سیاحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کی بحالی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس نتھیاگلی کو اعلیٰ درجے کا سیاحتی مقام بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر