Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوسٹر ڈوز لگوائیں 100 ڈالرانعام پائیں

Now Reading:

بوسٹر ڈوز لگوائیں 100 ڈالرانعام پائیں
کورونا

نیویارک:امریکی شہر یویارک میں بوسٹرڈوزلگوانے والوں کے لئے ایک علان کیا گیا ہے کہ جس کے تحت شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے پر سو ڈالر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے سٹی میئر بل ڈی بلا سیونے یہ اعلان شہریوں کی جان کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے کیو نکہ نیویارک میں رہنے والے افراد نے بوسٹر ڈوز لگوانے میں اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے اسی لئے انہیں ترغیب دلانے کی خاطر ویکسین لگوانے پر سو ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوسٹرڈوزپر مالی انعام کا یہ اعلان اس وقت کیاگیا ہے جب نیویارک شہر کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ کیسز میں بہت زیادہ اضافے سے نمٹ رہا ہے۔

امریکا میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون بہت تیزی سے پھیل رہی اور ایک غیر ویکسین شدہ شخص کا انتقال بھی ہوگیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے بچنے کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔ جن شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے اب انہیں بوسٹر ڈوزکے لئے آمادہ کیاجارہا ہے اور اسی لئے 100 ڈالرکا انعام بھی رکھا گیا تاکہ عوام کو اس نئے وائرس سے تحفظ دیا جاسکے، جبکہ کچھ جگہوں پر سختی سے عمل در آمد بھی کروایا جارہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یویارک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے  کیسز کی وجہ سے دوبارہ پابندیاں عائد کی جارہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر