Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی وزرا کو اپنی سالانہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی وزرا کو اپنی سالانہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور  کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سال 2021 کی سفارتی کامیابیوں پر مبنی تفصیلی پریس کانفرنس کو وزیراعظم نے خوب سراہا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ تمام وزارتیں وزارت خارجہ کی طرز پر اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں تعینات کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیرنس کے بعد سفراء دیگر وزراء سے ملاقات کر سکیں گے۔

ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہوگا۔

کابینہ کا 7 نکاتی ایجنڈا

اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

 اجلاس میں عالمی وبا کورونا کی صورتحال ، پھیلاؤ اور ویکسی نیشن کے معاملات پر غور کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں  وفاقی کابینہ کے اراکین کو ای وی ایم کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بھی بات ہوئی، وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادر احسان کی پاکستان سے یوکے حوالگی کی سمری پیش کی گئی ۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری پیش کی گئی۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی قیام کی تجویز دی گئی ۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی دو سال کےلئے تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل تھی ۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹی فکیشن کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ تھی۔

Advertisement

پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری ایجنڈا میں شامل تھی۔

رواں مالی سال کے گزشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری بھی  دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر