Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں، حسان خاور

Now Reading:

نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں، حسان خاور

حسان خاور نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے 10 ممالک جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں پاکستان ان میں آتا ہے ، کیا ہم ابھی کھلی ہوا میں سانس لے سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عام آدمی یہ سمجھتا ہے دس بلین ٹری کا کیا فائدہ ہے ، 2040 تک پانچ سو ملین ٹن کاربن جذب کرے گا ، ہم نے 2030 تک ساٹھ فیصد انرجی ری اسٹور کرنی ہے۔

  حسان خاور نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک ہماری مثالیں دیتے ہیں ، پنجاب میں بھی ہمارا فوکس سولرائزیشن پر ہے ، 10 ہزار اسکولوں کو سولر کر رہے ہیں تاکہ بچے بغیر قیمت ادا کیے پڑھ سکیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں ، بہت جلد مکمل ہو رہی ہے ، سانحہ مری کے حوالے سے آج بھی ایک اجلاس ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کورونا مثبت آیا میرے علم میں نہیں تھا ، نواز شریف سیاسی علالت کا شکار ہیں ، شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو ہوگا کیونکہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    حسان خاور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے بہت کچھ کر رہے ہیں ، شکر کریں صوبہ جنوبی پنجاب سے وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو وہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ، جنوبی پنجاب کے عوام کا مطالبہ تھا کہ اپنے کام کرانے کیلئے وہ لاہور نہ آئیں۔

 ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا حق باقی لوگ کھا جاتے تھے ، جنوبی پنجاب کا اب ترقیاتی پروگرام الگ سے آتا ہے ، جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا فیصلہ لاہور میں بیٹھ کر لوگ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کے لوگ اپنے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں خود فیصلہ کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کے تمام اجلاسوں میں تنقید کو سنا جاتا ہے ، جماعت اسلامی 101 دھرنے چھوڑ کر 302 دھرنے کر لے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں کہیں بھی سرکاری قیمت روٹی دستیاب نہیں
حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف میں اضافے پر غور
ایف بی آر کی 15 مئی کے بعد نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے
گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈا پور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر