پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹ کے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنائے جس کے جواب میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 19ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1486768609036849152
ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں کپتان محمد رضون اور شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا، شان مسعود 18 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد محمد الیاس کا شکار بنے جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے اور 30 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد نبی کا شکار بنے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1486766220569452545
ملتان سلطانز کے کپتان نے اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا وہ 52 رنز پر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1486761477113630720
ملتان سلطانز کے ریلی روسوو 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ ٹم ڈیوڈ 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمران طاہر کو زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے دو اور محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1486762399382347782
اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Maqsood smashes it out of the park! #LevelHai l #HBLPSL7 l #KKvMS pic.twitter.com/wXm66mcNH4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے ٹیم کو 66 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد شرجیل خان 31 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے ، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
AdvertisementUp, up and away! This six is brought to you by @SharjeelLeo14 ☄️#LevelHai l #KKvMS pic.twitter.com/keMTQbltBo
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
کپتان بابراعظم نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوائی اور محمد نبی بھی صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ٹام لیمن بائے ایک رن بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
We see a smile on @KhushdilShah_’s face after he successfully sends @babarazam258 back to the pavilion. Multan on a roll! #KKvMS I #HBLPSL7 I #LevelHai pic.twitter.com/vSaS1FLvOp
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3 ، شاہ نواز دھانی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Sharjeel takes off but @shani_official is too quick to let him go. @ImranTahirSA’s breakthrough. Wicket for @MultanSultans 🤲🏼 #HBLPSL7 l #KKvMS I #HBLPSL7 pic.twitter.com/92boS4wRM8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
کراچی کنگز کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جوئے کلارک، محمد نبی، ٹام لیمن بائے ، لیوس گریگری، عامر یامین، محمد عمران جونیئر، طحہ خان ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل ہیں۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی کپتانی میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ شان مسعود، صہیب مقصود ، ریلی روسوو، خوشدل شاہ ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ویلے ، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہ نواز دھانی اور احسان اللہ ۔
Multan won the toss and chose to bowl first. Here’s the team outlook for both teams: #HBLPSL7 l #LevelHai pic.twitter.com/GiFI3FX2Ly
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
خیال رہے ملتان سلطانز ٹائٹل کا دفاع کررہی ہے جب کہ کراچی کنگز کو پی ایس ایل 6 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
