Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی کا قتل تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی کا قتل تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی کا قتل تشویش ناک ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کی ہے، بلاول بھٹو نے صحافی کے لواحقین سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی کا قتل تشویش ناک ہے، میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد پہلے ہی عدم تحفظ کے احساس سے دوچار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور پریس کلب کے رکن حسنین شاہ کے قتل کی فی الفور انکوائری کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، صحافی حسنین شاہ پریس کلب کے باہر گاڑی پارک کر رہے تھے۔

آئی جی پنجاب نے صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر