
چینی موبائل کمپنی اوپو نے کم قیمت میں بہترین فیچرز سے آراستہ نیا ماڈل لانچ کردیا ہے۔
اوپو کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ مڈ رینج فون ایسے صارفین کی اولین پسند بن سکتا ہے۔ جو 5 جی ٹیکنالوجی کے حامل فون کے لیے زیادہ پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتے۔
اوپو A36 کے نام سے پیش کیے گئے اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 680 پروسیسر کا حامل چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ A 36 میں اوپو کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ColorOS 11 دیا گیا ہے جس کی بنیاد اینڈورئیڈ ورژن 11 ہے۔
ڈسپلے
اوپو 36 A میں 6.56 انچ کی ہول پنچ اسکرین دی گئی ہے۔ 90 ہرٹز کے ریفریش ریٹ اور 180 ہرٹز کے ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ صرف 720 پکسلز کی ایل سی ڈی اسکرین قیمت کے لحاظ سے ایک اچھا آپشن ہے۔
کیمرا
اوپو A36 میں بیک پر عمودی سرکل میں دو بڑے کیمرے دیے گئے ہیں جو کہ اوپو کے فلیگ شپ فون Reno7 سے ملتے جلتے ہیں۔
مرکزی کیمرا f/2.2 لینس کے ساتھ 13 میگا پکسل سینسر اور سیکنڈری کیمرا 2 میگا پکسلز کا پورٹریٹ کیمرا دیا گیا ہے۔ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے اسکرین کے ہول پنچ کے اندر 8 میگاپکسلز کا کیمرا ہے۔
اسٹوریج
اوپو نے اپنے اس کم قیمت فون میں اسٹوریج کسی فلیگ شپ فون جیسی ہی فراہم کی ہے۔ A36 کو 8 گیگا بائٹ ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
بیٹری
اوپو A36 میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی 10 واٹ کے چارجر کے ساتھ دی گئی ہے۔
قیمت
اس فون کو ابتدائی طور پو چینی مارکیٹ میں دو رنگوں سیاہ اور نیلے میں پیش کیا گیا ہے، 1599 یوآن ( 250 امریکی ڈالر) کی قیمت پر اس فون کے پر آڈر لیے جا رہے ہیں اور باقاعدہ فروخت کا آغاز 14 جنوری سے گیا جائے گا، تاہم پہلے سے بکنگ کرنے والے صارفین اس موبائل کو 100 یوآن رعایت کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News