Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کسٹمز کی ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی، 20 شراب کی بوتلیں برآمد

Now Reading:

پاکستان کسٹمز کی ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی، 20 شراب کی بوتلیں برآمد

پاکستان کسٹمز کی جانب سے  ملتان ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دبئی سے ملتان آنے والی فلائٹ میں مسافر کے سامان سے 20 شراب کی بوتلیں برآمد  کرلی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم اسٹاف نے دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے 20 شراب کی بوتلیں برامد کیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت محمد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کسٹم اسٹاف نے شراب کی بوتلیں ضبط کرکے مسافر کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاک بحریہ اور کسٹمز نے منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن میں شراب کی 4600 بوتلیں ضبط کرلی تھیں۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک بحریہ اور کسٹمز نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا ، آپریشن بلوچستان کے ساحل کے قریب سمندر میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شراب کی 4600 بوتلیں ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 70 ملین روپے ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضبط کی جانے والی منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر