Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز وہ تھا جب مارکیٹ جل گئی تھی تاہم آج کا دن مختلف ہے، 70 فیصد کراچی کی بزنس کمیونٹی ٹیکس دیتی ہے تو ملک چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آگ لگی تھی تو یہاں فائر ٹینڈر ہونے کے باوجود ان میں پیٹرول اور پانی نہیں تھا، عمران خان کے نمائندے یہاں آئے اور ساتھ کھڑے رہے، جو ہم نے کہا اسے کر دکھایا، عمران خان کے ٹائیگر متاثرہ دکانداروں کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے آغاز پر ایک نعرہ تھا سب بند کردو، میرے وزیر اعظم کے وڑن کو اسد عمر نے عملی جامہ پہنایا، کورونا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی، وزیر اعظم کے فیصلوں کو دنیا نے سراہا اور کورونا میں اپنائی گئی حکمت عملی کو سراہا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 12 سال سے ایک بوند کراچی کو نہیں ملا، 13 سال میں ایک بس کراچی کو نہیں دی گئی اب گرین بس چل رہی ہے، صحت کارڈ یہاں بھٹو زندہ ہونے کے باعث محروم ہیں، ہم سندھ کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف حلقہ 257 کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں نعرے صرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لگنے چاییں، ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں، وزیر اعظم کے وڑن کے تحت ہم کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 نومبر کو جب آگ لگی یہاں کوئی نہیں تھا، فائر ٹینڈر میں نا پانی تھا نہ ہی پیٹرول، 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی ریسکیو کا ادارہ نہیں بنایا، مجھ سے گورنر عمران اسماعیل نے بات کی اور کہا کہ یہاں تاجروں کی دکانوں کو آباد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ کی لاگت سے یہ مارکیٹ کی بحالی ہوئی ہے، 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کا حال سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے کالے قانون کو نہیں مانتی۔

پاکستان تحریک انصاف حلقہ 257 کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی پی پی کے درمیان بلدیاتی بل پر ہونے والے معاہدے کو نہیں مانتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر