Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی

Now Reading:

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی
کورونا

حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 230 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1270 ہوگئی ہے۔

Advertisement

ملک میں مزید 6540 افراد کورونا کا شکار، 12 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد ہوگئی ہے۔

Advertisement

ماہرین صحت کی اپیل

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز اومیکرون کے ہیں، فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی۔

ماہرین صحت نے اپیل کی ہے کہ شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوزلگوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر 10سال بعد ندامت ہو، کامران ٹیسوری
کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف آپریشن
عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان
تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے، ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر