اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی دوست دیکھنے کے لیے موبائل مانگ لیتا ہےاور اسی دوران واٹس ایپ پر کوئی پیغام موصول ہو تو نوٹی فیکیشن میں بھیجنے والے کا نام پیغام کے متن کے ساتھ ظاہر ہوجاتا ہے۔
لاک اسکرین پر نوٹی فییکیشنز میں پیغام کا متن ظاہر کرنا واٹس ایپ کا ایک اسمارٹ فیچر ہے جس کی مدد سے آپ فون کو ان لاک کیے بنا پیغام پڑھنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔
اس فیچر کو بیٹری کی کھپت کم کرنے کے لیے معتارف کرایا گیا تھا، لیکن آپ کی غیر موجودگی میں کوئی بھی فرد اس پیغام کو آپ کے علم میں لائے بنا پڑھ سکتا ہے جو کہ آپ کی پرائیوسی کے بھی خلاف ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نوٹی فیکیشن میں ظاہر ہونے وا لے پیغام کے متن کو چھپایا بھی جاسکتا ہے۔
آئی او ایس صارفین کے لیے ’میسج پری ویو‘ چھپانے کا آپشن تو واٹس ایپ ایپلی کیشن میں ہی شامل ہے لیکن اینڈروئیڈ کے صارفین کو اس فیچر کو اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر فعا ل کرنا پڑے گا۔
پری ویو ہائیڈ کے آپشن کو فعال کرنے کے بعد نوٹیفیکشن پینل پر صرف پیغام بھیجنے والے کا نام ظاہر ہوگا۔
اینڈروئیڈ میں لاک اسکرین پر میسج پری ویو کو چھپانے کا طریقہ کار
1۔ فون کے سیٹنگز سیکشن میں جائیں
2۔ ’ ایپ اینڈ نوٹیفیکیشنز‘ پر ٹیپ کریں اور واٹس ایپ کو سرچ کریں
3۔ ایپ کو تلاش کرنے کے بعد نوٹی فیکیشنز میں جائیں
4۔ ’ شو نوٹییفیکیشنز‘ کے آپشن کو غیر فعال کردیں۔ ایک بار اسے ڈس ایبل کرنے کے بعد آپ کو فون کی لاک اسکرین یا نوٹیفیکیشن پینل پر واٹس ایپ کا کوئی پیغام نہیں دکھائی دے گا
لیکن اگر آپ واٹس ایپ کے لیے نوٹیفیکیشنز کو ڈس ایبل کیے بنا نوٹیفیکیشن پینل پر پیغام کے متن کو چھپانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو واٹس ایپ کے ’ High Priority ‘ فیچر کو ڈس ایبل کرنا پڑے گا۔
یہ ایک منفرد فیچر ہے جس کی مدد سے صارفین کو پش نوٹیفکینشز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس فیچر کے فعال ہونے سے انفرادی یا گروپ میں ہونے والی چیٹس کے متعلق تمام نوٹیفیکشنز ملیں گے، تاہم اسے غیر فعال کرنے کے بعد آپ کوئی نوٹیفیکیشن وصول نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
