Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ بزنس میں ایک اور منفرد فیچرشامل

Now Reading:

واٹس ایپ بزنس میں ایک اور منفرد فیچرشامل
واٹس ایپ بزنس ایپ میں اہم تبدیلی کا اعلان

واٹس ایپ نے گزشتہ سال اپنے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے، اس میسیجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے نئے سال کے پہلے ہفتے ہی 4 منفرد فیچرز پیش کردیے گئے ہیں۔

واٹس ایپ نے دسمبر کے آخری ہفتے میں اپنے پلیٹ فارم میں ’بزنس نیئر بائے‘ کے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی بدولت واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین اپنے ارد گرد موجود کاروباری مراکزاور دیگر مقامات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

بزنس اکاؤنٹس کے لیے اپ ڈیٹ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے آج پھر ایک نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس نئے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے بزنس اکاؤنٹس کے حامل صارفین سرچ زرلٹس کو فلٹر کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

ایڈوانسڈ سرچ فلٹر کے نام سے اس فیچر کواینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے ایسے صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے جو کہ واٹس ایپ بزنس کے اپ ڈیٹڈ بی ٹا ورژن کو استعمال کر رہے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین چیٹ اور پیغامات کو با آسانی سرچ کرسکیں گے۔ اگر یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ پر ان ایبل( فعال) ہو چکا ہے تو آپ کو سرچ کے خانے میں کانٹیکٹ، نان کانٹیکٹ اور ان ریڈ کے آپشنز دکھائی دیں گے۔

Advertisement

ان آپشنز کی بدولت آپ تیزی سے اپنے مطلوبہ سرچ رزلٹس کو دیکھ سکتے ہیں، اس فیچر کے ذریعے آپ ایسے افراد کی جانب سے موصول ہونے والی تصاویر بھی تلاش کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی فون بک ( کانٹیکٹ ) میں محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیچر صرف واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ہیں اور فی الحال اسے  واٹس ایپ میسنجر کے لیے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

اگر یہ فیچر ابھی تک آپ کے بزنس اکاؤنٹ پر ظاہر نہیں ہو رہا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا اکاؤنٹس اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ آئندہ اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ میں فعال ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر