Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار!

Now Reading:

کورونا پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار!
دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیارکر لیا ہے

برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک ایسا کیپسول تیار کر لیا ہے جس سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوگا اور کورونا پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

برطانوی میڈٰیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیارکر لیا ہے جس کی مدد سے کورونا اور نزلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

دوا ساز کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

تاہم آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن کا کہنا ہے کہ اس دوا کو انسانوں پر آزمانے کے تجربات اس سال کے آخر میں متوقع ہیں۔

 اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ثابت ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔

Advertisement

آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وقت بوسٹر ویکسی نیشن کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہر سال ہم نزلے کی ویکسی نیشن بھی تیار کررہے ہیں، اس وقت ہماری کوشش کسی ایسی دوا یا کیپسول کی تیاری ہونی چاہیے جس کی مدد سے یہ دونوں کام ممکن ہوسکیں‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماہرین اس دوا کا جانوروں پر تجربہ کر چکے ہیں جو انتہائی شاندار رہا، وین جینن نے واضح کیا کہ ماہرین کی کوشش طبی عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کی ہے تاکہ اسپتالوں اور ویکسین کلینکس میں ہجوم کم سے کم ہوسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب ہمارے پاس کیپسول کی صورت میں ٹو ان ون فارمولا آگیا ہے، جسے کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے، مستقبل میں ترقی یافتہ ممالک بھی اس دوا کو تیار کرسکیں گے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر