Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کو نئے سال کا تحفہ دیا، بلاول

Now Reading:

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کو نئے سال کا تحفہ دیا، بلاول
بلاول

قومی اسمبلی ضمنی انتخابات

بلاول بھٹونے کہا ہے کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے بڑے دعوے سے کہا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا۔ اب 2022 آگیاہے، خوش حالی کا وہ دعوی کہاں گیا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا اور پھر کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا مگر ہم نے مہنگائی کا بوجھ عوام کو اٹھانے نہیں دیا۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرے۔ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے اضافہ

Advertisement

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 144 روپے اور82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے اور 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج یکم جنوری سے 15 جنوری تک ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر