Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی میں عوام کو محض دھوکے اور دلاسے دیئے گئے، عثمان بزدار

Now Reading:

ماضی میں عوام کو محض دھوکے اور دلاسے دیئے گئے، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کو محض دھوکے اور دلاسے دیئے گئے۔

سردار عثمان بزدار سے سید علی رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، سید علی رضا گیلانی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے دیپالپور کو ضلع بنانے کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپورکو ضلع بنانے کی تجویز پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں اب ہر شہر اور ہر گاؤں شریک ہے، ماضی میں عوام کومحض دھوکے اوردلاسے دیئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں کام کم اور باتیں زیادہ بنائی جاتی تھیں، ہم کام کرتے ہیں اور ہمارے کام بولتے ہیں، پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

اس موقع پر سید علی رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارعوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دیپالپور کو ضلع بنانے کی تجویزپر صاد کیا، دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کو عثمان بزدار ہی سمجھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر