Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں روزانہ 25,000 ٹن یوریا کی پیداوار ہوتی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ملک میں روزانہ 25,000 ٹن یوریا کی پیداوار ہوتی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ 25,000 ٹن یوریا کی پیداوار ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کھاد خصوصاً یوریا کی طلب اور رسد کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا ہے۔

اجلا کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال ملک میں گندم، گنے، کپاس اور مکئی کی ریکارڈ بمپر فصلیں پیدا ہوئیں، حکومت کی زراعت دوست پالیسیوں کی وجہ سے مالی سال 2020-2021 میں  کسانوں نے 822 ارب روپے اضافی آمدنی حاصل کی۔

انہوں کہا کہ اضافی آمدنی کے نتیجے میں کسانوں کی طرف سے یوریا کی زیادہ خریداری ہوئی ہے، حکومت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے مناسب مقدار میں کھاد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ 25,000 ٹن یوریا کی پیداوار ہوتی ہے جو ہماری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے، جو لوگ مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ کاشتکاروں کو خاص طور پر اگلے تین ہفتوں میں کھاد کی دستیابی گندم کی بمپر فصل ماڈل کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ربیع کی فصلوں کے لئے یوریا کی سپلائی چین کے مؤثر انتظام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی چیف سیکرٹریز ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کھاد کی ذخیرہ اندوزی ، اسمگلنگ اور سپلائی چین سے باہر مڈل مین کے ذریعے خریداری کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کھاد کے پروڈیوسرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں، اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کسانوں کو یوریا کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر