
شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے لسانی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مودودی کی روح جماعت اسلامی کو لسانی سیاست کرتے دیکھ کر قبر میں تڑپ گئی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو توفیق نہ ہوئی کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام میں آمریت کے خلاف احتجاج کرے، انہیں صرف سندھ کیوں نظر آتا ہے؟ پنجاب اور اسلام آباد میں آرڈینینس کے ذریعے بلدیاتی قانون نافذ کئے گئے۔ جماعت اسلامی کیوں خاموش رہی ؟
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو پی ٹی آئی حکومت نے تین سال پہلے فارغ کردیا تھا۔ جماعت اسلامی کیوں خاموش رہی ؟ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کراچی پر غیرمقامیوں کے قبضے جیسے نفرت انگیز نعرے کیا مولانا مودودی کی تعلیمات کا حصہ ہیں؟
پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی رہنما نے کہا کہ کراچی والوں نے لسانی سیاست کو مسترد کردیا ہے، جماعت اسلامی ایم کیوایم بننے کی کوششیں بند کرے ، حافظ نعیم الرحمان کراچی والوں کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ نسلہ ٹاور سے لے کر گجر نالے تک غریبوں کے گھر جماعت اسلامی کی پٹیشن کی وجہ سے مسمار ہوئے۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عوامی تحریک چلاتے ہیں قومیت کی نہیں ،ہم سندھ کیلئے آواز اٹھارہےہیں ،اپنے حق کیلئے نکلنا ہم پرلازم ہوگیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ کراچی نے کیا دشمنی کی ہے،اس کوکیوں حقوق سےمحروم کردیاجاتاہے،بلدیاتی قانون میں جو اختیارات سلب کیے ہیں ان کو واپس لیاجائے،سندھ حکومت نے کراچی سے اس کا آئینی حق چھین لیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ مظاہرے اوردھرنا دینا جمہوری عمل کا طریقہ کار ہے، سی ایم ہاؤس کی طرف مارچ کرنا بھی ہمارے پلان میں شامل ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں اس کو سندھی مہاجر مسئلہ بنادیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیراتی طور پر80 بسیں دے دیں ، سندھ حکومت نے تمام اداروں کو اپنے ماتحت کردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ عوام کے ٹیکسز کا ہوتا ہے،کراچی میگا سٹی ہے،ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی 14 سال سےمسلسل حکومت میں ہے،ان کی کیاکارکردگی ہے،کراچی کے لوگ کہتے ہیں ہمیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News