Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیل کی وضاحت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے مشکور ہیں، احسن اقبال 

Now Reading:

ڈیل کی وضاحت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے مشکور ہیں، احسن اقبال 
احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق ڈیل کی وضاحت دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ڈیل کی سیاست پر نہیں بلکہ ووٹ اور آئین کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ ہم نے متعدد بار کہا ہے کہ ہماری کسی سے ڈیل نہیں ہوئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ڈیل کون کر رہا ہے اس کا جواب ڈیل کرنے والے ہی دے سکتے ہیں۔ ہم ڈیلوں کی منڈی کا رخ نہیں کرتے۔ سودے سے باخبر نہیں ہیں لیکن ہمیں ڈیل کی سیاست کو دفن کر کے ووٹ کی سیاست کو بالادست کرنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا وزیراعظم رہنا نظام عدل پر بہت بڑاسوال ہے۔ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشین میں جھوٹ بولنے اور چندے بٹور کر خفیہ اکاؤنٹس بنانے والے کو صادق اور امین کہا جاتا ہے؟ عمران خان نے خود کہا تھا کہ وزیراعظم پر الزام ہو تو اسے فوری استعفی دے دینا چاہیے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا جبکہ اوور سیز پاکستانیوں سےدھوکا کرنے والے کو نااہل نہیں کیا جاتا۔  قوم کے ساتھ دھوکے کا حساب لیا جانا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان اپنی کرپشن بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ  رہے ہیں۔ اسٹیٹ بنک کا قانون پاس کروا کر عمران خان گورنر اسٹیٹ بنک کو خوش کر کے این آر او لینا چاہتے ہیں۔ ہم انھیں این آر او نہیں لینے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کلین چٹ کے لیےاسٹیٹ بنک کی خود مختاری کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔ چپڑاسیوں کے نام پر پیسے منگوا کرذاتی مقصد کیلئے استعمال کیے گئے۔

احسن اقبال نے مذید کہا کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے سرنڈر کر کے ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ قوم ملکی خود مختاری کا سودا نہیں کرنے دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر