Advertisement

کیری ڈبہ اور ڈالے میں تصادم، 8 بچے زخمی

اسکول وین

اسکول وین

  کیری ڈبہ اور ڈالے کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم سے  8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ملتان کے اڈا بن بوسن روڈ پر پیش آیا جہاں کیری ڈبہ اور ڈالے کے درمیان تصادم سے کیری ڈبے میں سوار 8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی بچوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دنیا  بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement

 پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک،  مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
Next Article
Exit mobile version