Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سرخرو ہوئی، معاملہ ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا‘‘

Now Reading:

’’پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سرخرو ہوئی، معاملہ ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا‘‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف سرخرو ہوئی اور یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سرخرو ہوئی، یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کا موازنہ بھی لوگوں کے سامنے آنا چاہئے،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کا اکاﺅنٹنگ اور فنڈنگ کا تفصیلی نظام موجود ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بہت سی دوسری جماعتوں میں تو فنڈنگ کے معاملات وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتے ہیں، نواز شریف نے ن لیگ کا اکاﺅنٹ بھی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے اکاﺅنٹ میں آٹھ کروڑ روپے ڈلوائے گئے اور پھر اس اکاﺅنٹ سے پیسے نکلوائے گئے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کا قانونی اور تفصیلی فنڈنگ کا نظام موجود ہے۔

Advertisement

انکا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کو فنڈنگ دیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جب شوکت خانم اسپتال بنایا تو پہلی میٹنگ میں تمام ڈاکٹروں نے کہا کہ مفت علاج ممکن نہیں ہے۔

چوہدری فواد نے کہا کہ آج شوکت خانم اسپتال ستر فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے، شوکت خانم کو عمران خان کے نام پر اربوں روپے کا عطیہ پوری دنیا سے ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر یہی اعتماد وزیراعظم کی ذات پر کیا جاتا ہے، امریکہ، لندن اور پاکستان میں تحریک انصاف کا کارکن اپنی بساط کے مطابق پارٹی کو فنڈنگ کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا چیف اکاﺅنٹنٹ سراج اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے طویل عرصے سے یہ معاملہ سنبھالا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو چھوٹی چھوٹی رقوم بھی فنڈنگ میں آتی ہیں۔

 چوہدری فواد نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جو رپورٹ پیش ہوئی وہ ہماری حکومت بننے سے پہلے کی رپورٹ ہے، ن لیگ کے دور کی حکومت آج اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے لئے الیکشن کمیشن میں بنیاد بنایا۔

انہوں نے کہا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے 26 میں سے 8 اکاﺅنٹ غیر فعال ہیں، 18 اکاﺅنٹس میں سے پی ٹی آئی کے 8 اکاﺅنٹس فعال ہیں، ان میں ٹرانزیکشن بھی ہو رہی ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کی حد تک کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا، کچھ ٹی وی چینلز نے 31 کروڑ روپے کا نکتہ اٹھایا کہ ایک ارب 61 کروڑ روپے کی فنڈنگ میں سے 31 کروڑ روپے کے فنڈز کا بتایا نہیں گیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چھ اکاﺅنٹس ہیں، ان میں سے آٹھ ڈیکلیئرڈ ہیں، 10 اکاﺅنٹس میں سے چھ اکاﺅنٹس پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس نہیں، انہیں سبسڈری اکاﺅنٹس کے طور پر ڈیل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ویلفیئر ونگ کا اپنا اکاﺅنٹ ہے، وہ علیحدہ ادارے کے طور پر درج ہے، چار اکاﺅنٹس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا ظہار کیا ہے، ان میں بھی چھوٹی چھوٹی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں،

چوہدری فواد نے کہا کہ ایک ٹرانزیکشن 16 کروڑ روپے اور ایک ٹرانزیکشن 15 کروڑ روپے کی ہے، 16 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن اس لئے ڈبل اکاﺅنٹ ہوئی کہ ایک اکاﺅنٹ میں پیسے سینٹرل اکاﺅنٹ میں آئے اور وہاں سے دوسرے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں 16 کروڑ روپے کی رقم کو دو بار جمع کیا گیا، 15 کروڑ روپے کی ایک اور ٹرانزیکشن سینٹر سے صوبوں کو ہوئی جو پی ٹی آئی کی سبسڈری تھی، اس رقم کو بھی دو بار جمع کیا گیا

چوہدری فواد حسین نے کہا پی ٹی آئی نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاﺅنٹس کی اسکروٹنی بھی ایک ساتھ عوام کے سامنے رکھے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جے یو آئی اور ٹی ایل پی کے اکاﺅنٹس کی اسکروٹنی ہی نہیں ہو رہی، نواز شریف اور ن لیگ کے اکاﺅنٹس سمیت پیپلز پارٹی کے بھی اکاﺅنٹس کا موازنہ ہونا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر